Quick Access Resources

Explore our comprehensive collection of tools and opportunities

Government Jobs

Latest government job opportunities and recruitment notifications

Explore Now
Jobs

Browse all job listings across various sectors and industries

Explore Now
University Jobs

Academic positions and opportunities in universities nationwide

Explore Now
Subject-wise MCQs

Comprehensive subject-wise multiple choice questions for exam preparation

Explore Now
Post-wise MCQs

Position-specific test questions tailored for different job posts

Explore Now
General MCQs

General knowledge and aptitude questions for competitive exams

Explore Now
Jobs Past Papers MCQs

Previous years' job test papers with solved MCQs and answers

Explore Now
Academic Model/Past Papers

Model papers and past exams for academic institutions

Explore Now
Latest Jobs

Most recent job openings and career opportunities updated daily

Explore Now
How to Do (Guidance)

Step-by-step guides and tutorials for various procedures

Explore Now
Important Notes

Key notes and summaries for quick revision and learning

Explore Now
Lesson Plans

Comprehensive lesson plans for all grades and subjects

Explore Now
AI Tools

Cutting-edge AI tools and resources for enhanced productivity

Explore Now
Age Calculator

Calculate your exact age in years, months, and days instantly

Explore Now
Age Convertor

Convert age between different calendar systems and formats

Explore Now
Result Card Designer

Create professional and customizable result cards easily

Explore Now
Joining & Relieving Report

Generate professional joining and relieving documents

Explore Now

LESSON PLAN: لطیفہ یا پہیلی سن کر سمجھنااور لطف اندوز ہونا

لطیفہ یا پہیلی  سن کر سمجھنااور لطف اندوز ہونا

عنوان

 

 

اول

کلاس

اردو

مضمون

40 منٹ

دورانیہ

 

حاصلات تعلیم

لطیفہ یا پہیلی سن کر لطف اندوز ہوسکیں، نیزلطیفہ یا پہیلی سن کر سمجھ سکیں

مواد

نصابی کتاب،فلیش کارڈز،تختہَ تحریر، مارکر،ڈسٹر۔

معلومات برائے اساتذہ

طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں میں نکھارپیدا کرنے کی لیےذیل میں دیےگئے نکات اساتذہ کے لئے معاون و مددگار ثابت ہوں گے۔

پہیلیوں اور لطائف کے ذریعے طلبہ کی سننے،  سمجھنے اور بولنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہےبلکہ خود سےپڑھنے کا شوق بھی پیدا ہوتا ہے  اس لیےطلبہ کو بولنے اورسوچ بچار کے مواقع فراہم کیےجائیں تاکہ طلبہ اپنے خیالات  و جذبات کا اظہار بغیر کسی جھجک کے کر سکیں۔

بچوں کو پہیلیاں اور لطائف زبانی یاد کروائے جائیں تا کہ ان کی تفہیمی  مہارت میں بھی  اضافہ ہو سکے۔

تعارف

بچوں سے پوچھا جائے کہ

کیا آپ نے کبھی کسی ایسے سوال کا جواب دیا ہے جس میں اشاروں کے ذریعے جواب کے بارے میں بتایا گیا ہو؟

اگر کوئی ہمیں دل چسپ بات سنائے تو کیا ہمیں خوشی  حاصل ہوتی ہے؟

بچوں کے جوابات کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انھیں بتائیں کہ آج ہم ایسی ہی دل چسپ   باتوں اور سوالات  کے بارے میں پڑھیں گے۔

سبق کا بتدریج ارتقاء

اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ لطیفہ کا مطلب ایسی چھوٹی سی بات ہوتا ہے جسے سن کر لطف حاصل ہو۔ اساتذہ لطائف کے تصور کو مزید واضح کرنےکے لئے طلبہ کو کوئی لطیفہ سنائیں ۔ جیسے کہ ماں( بچے سے ) گڈو ! میں نے پلیٹ میں کیک رکھا تھا،کہاں گیا ؟

گڈو: مما ! مجھے ڈر تھا کہ کہیں بلی نہ کھا جائے ، اس لئے میں نے کھا لیا ۔

اسی طرح طلبہ کو پہیلی کے متعلق بتایا جائے  کہ پہیلی ایسے سوال کو کہا جاتا ہے جس کا جواب اشاروں کے ذریعے پہلے ہی سوال میں بتا دیا جاتا ہے ۔ بچوں کو کوئی چھوٹی سی پہیلی  سنائیں اور انھیں بوجھنے کے لئےکہا جائے۔جیسا کہ اک ڈبے میں میٹھے دانے جب کھولا تو پڑے چبانےطلبہ کو بتائیں کہ اس پہیلی میں انار کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

سرگرمی 1

اس کے سامنے جو کوئی آئے

اپنا آپ اس میں پائے

مٹھی میں وہ لاکھوں آئیں

گن کر ہم کیسے سمجھائیں

آندھی ہو یا تیز ہوا

کبھی بجھے نہ ایک دیا

ٹانگیں چار، مگر بے کار

چلنا پھر بھی ہے دشوار

اساتذہ طلبہ کےدوگروپس بنوائیں فلیش کارڈزپرلکھی ہوئی پہیلیاں بچوں کو سنائیں۔پہلے ایک گروپ سے کہا جائے کہ وہ مل کر پہیلی بوجھیں۔بچوں کو سوچنے کے لئے مناسب وقت دیں ۔ اگر بچوں کو جواب بوجھنے میں مشکل پیش آئے تو انہیں مزید اشارات دیےجائیں۔اسی طرح بعد میں  دوسرے گروپ  کو پہیلی سنا کر بوجھنے کا کہا جائے ۔ اگر کوئی گروپ پہیلی نہ بوجھ سکے تو وہی پہیلی دوسرے گروپ سے پوچھی جائے اس طرح مسابقتی عمل کے ذریعے طلبہ کی دل چسپی کو مزید بڑھایا جائے ۔ اساتذہ اس طرح کی مزید پہیلیاں بچوں کو سنائیں اور انھیں بوجھنے کے لئے کہیں ۔ درست جواب دینے پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔  طلبہ سے کہیں کہ اگر انھیں کوئی اورپہیلیاں آتی ہوں تو وہ کلاس میں دوسرے طلبہ سے پوچھیں ۔

جوابات:۱۔آئینہ ۲۔ریت کے ذرے    ۳۔ سورج  ۴۔ کرسی یا میز

سرگرمی 2

اساتذہ طلبہ کو ایسے لطائف سنائیں جن کو طلبہ جوڑیوں کی شکل میں کلاس کے سامنے پیش کر سکیں اس طرح بچے پوری توجہ اور دلچسپی سے تدریسی عمل  میں شامل ہوں گے ۔ ایسے لطائف منتخب کئے جائیں جو طلبہ کے  ذہنی معیار سے مطابقت رکھتے ہوں  تا  کہ بچے زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہو سکیں ۔ پیشکش کے دوران طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے اور جہاں مدد یا رہنمائی کیےضرورت ہو طلبہ کی مدد کی جائے ۔ ذیل میں دیےگئے لطائف نمونے کے طور پر   پیش کیےجا رہے ہیں ۔

لطیفہ نمبر : 1

لطیفہ نمبر:2

حامد : تمھارا سکول کہاں ہے؟

علی: میرے گھر کے سامنے۔

حامد:  اچھا تمھارا گھر کہاں ہے؟

علی : میرے سکول کے سامنے۔

حامد: اچھا یہ دونوں کہاں ہیں؟

علی: ایک دوسرے کے آمنے سامنے۔

ایک بچہ رو رہا تھا۔ باپ نے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا: "پانچ روپے دیں تو بتاؤں گا"۔ باپ نے جلدی سےپانچ روپے دے دئیے اور کہا: " بتاؤ کیوں رو رہے تھے؟"

پانچ روپے کے لئے ہی رو رہا تھا" بچے نے چپ ہوتے ہوئے کہا۔

 

طلبہ سے کہیں کہ اگر انہیں اور لطائف آتے ہوں تو وہ ساتھی طلبہ کو سنائیں

سرگرمی 3

 

اختتام

ختتام پر طلبہ کوبتایا  جائے کہ آج ہم نے لطائف اور پہیلیوں کے متعلق پڑھا ہے۔  کیا وہ پہیلیوں اور لطائف کو سن کر ان میں فرق کر سکتے ہیں؟اگر بچوں  کا  کوئی سوال ہو تو اس کا جواب دیا جائے۔

جانچ

طلبہ سے پوچھا جائے کہ انہیں یا لطائف سن کر کیسا لگا؟ بچوں کو کوئی پہیلی سنائیں اور انھیں بوجھنے کےلیےکہیں ۔ اگر طلبہ کو کوئی مشکل پیش آئے تو  اشارات کے  ذریعے ان کی مدد کی جائے ۔ درست جواب دینے پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کریں

گھر کا کام

طلبہ سے کہا جائے کہ وہ گھر سے چند نئی پہیلیاں خود سے سوچیں اور بہن بھائیوں سے ان کے جوابات پوچھیں نیز کلاس میں سنانے کے لئے چند لطائف  بھی یاد کر کے آئیں ۔

 

 

No comments:

Post a Comment

Your Valued Comments Help us to improve our site. Thanks