Quick Access Resources

Explore our comprehensive collection of tools and opportunities

Government Jobs

Latest government job opportunities and recruitment notifications

Explore Now
Jobs

Browse all job listings across various sectors and industries

Explore Now
University Jobs

Academic positions and opportunities in universities nationwide

Explore Now
Subject-wise MCQs

Comprehensive subject-wise multiple choice questions for exam preparation

Explore Now
Post-wise MCQs

Position-specific test questions tailored for different job posts

Explore Now
General MCQs

General knowledge and aptitude questions for competitive exams

Explore Now
Jobs Past Papers MCQs

Previous years' job test papers with solved MCQs and answers

Explore Now
Academic Model/Past Papers

Model papers and past exams for academic institutions

Explore Now
Latest Jobs

Most recent job openings and career opportunities updated daily

Explore Now
How to Do (Guidance)

Step-by-step guides and tutorials for various procedures

Explore Now
Important Notes

Key notes and summaries for quick revision and learning

Explore Now
Lesson Plans

Comprehensive lesson plans for all grades and subjects

Explore Now
AI Tools

Cutting-edge AI tools and resources for enhanced productivity

Explore Now
Age Calculator

Calculate your exact age in years, months, and days instantly

Explore Now
Age Convertor

Convert age between different calendar systems and formats

Explore Now
Result Card Designer

Create professional and customizable result cards easily

Explore Now
Joining & Relieving Report

Generate professional joining and relieving documents

Explore Now

LESSON PLAN: دو سے تین ارکان والے الفاظ کی جملہ سازی

دو سے تین ارکان والے الفاظ کی جملہ سازی

عنوان

 

 

اول

کلاس

اردو

مضمون

40 منٹ

دورانیہ

 

حاصلات تعلیم

دو سے تین ارکان والے الفاظ استعمال کرتے ہوئے آسان جملے لکھیں۔

مواد

نصابی کتاب،فلیش کارڈز،تختہَ تحریر،مارکر،ڈسٹر

معلومات برائے اساتذہ

اساتذہ مندرجہ ذیل نکات پر توجہ مرکوز کرنے سے مطلوبہ مقاصد اور بہترین نتائج حاصل کر سکیں گے۔

طلبہ سے آسان جملے لکھوانے کامقصدان کی تخلیقی صلاحیتوںاورخوداعتمادی میں اضافہ کرناہےاسلئےحوصلہ افزاٍء تعلیمی ماحول کاحصول یقینی بنائیے۔

طلبہ کےمعیارکوملحو ِظ خاطررکھتےہوئےجملےلکھوائےجائیں۔

طلبہ کی غلطیوں کی اصلاح ہمیشہ تعمیری ،مثبت اور دوستانہ انداز میں کروائیے  تا کہ بچے خوفزدہ ہوئے بغیر سیکھ سکیں اور ان میں پڑھنے کا شوق  پروان چڑھ سکے ۔

اغلاط کو ہمیشہ درست کر کے تین سے پانچ بار لکھوایا جانا چاہیے۔

تعارف

طلبہ سے پوچھیں  کہ

آپ  کو کون کون سا پھل پسند ہے؟

آپ کو کون سا کھیل کھیلنا اچھا لگتا ہے؟

چڑیا گھر میں کون کون سے جانور ہوتے ہیں؟طلبہ کے دیےگئے جوابات کے متعلق بات چیت کرتےہوئے انھیں بتایا جائے کہ ہم  جملوں کو استعمال کر کے اپنی بات دوسروں تک پہنچاتے ہیں  اور آج ہم دوسے تین ارکان والے الفاظ استعمال کرتے ہوئے جملے لکھنا سیکھیں گے۔

سبق کا بتدریج ارتقاء

اساتذہ طلبہ کوایک فلیش کارڈدکھائیں جس پرکوئی سادہ جملہ تحریرہویاکوئی سادہ جملہ تختہءتحریر پر لکھیں۔ جیسے کہ ’’ابوپھل لائے‘‘۔ اساتذہ پہلے خود اور  بعد ازاں بچوں کے ساتھ مل کر اس جملے کو پڑھیں۔طلبہ کو بتایا جائے کہ کسی بھی جملے میں صرف ایک لفظ نہیں ہوتا بلکہ جملے میں دو یا دو سے زیادہ الفاظ  کا ہونا ضروری ہےاور ان الفاظ میں کسی مکمل بات کا مطلب یا مفہوم ہوتا ہے ۔ بعد ازاں طلبہ سے کہا جائے کہ وہ بھی چند جملے خود سے بولیں

سرگرمی 1

اساتذہ تختہ ءتحریر پر تین کالم بنائیں ۔ ہر کالم میں جملوں میں استعمال ہونے والے دو سے تین ارکان پر مشتمل الفاظ لکھیں۔کلاس کے طلبہ کو دو گروپوں  میں تقسیم کریں ۔ طلبہ کی دل چسپی کے لئے گروپوں کے نام رکھیں ۔ پہلے ایک گروپ سے کہا جائے کہ وہ ہر کالم میں سے ایک لفظ چُن کر درست جملہ بنائے ۔درست جملہ بنانے پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے اور اگر طلبہ کو کوئی مشکل پیش آئے تو ان کی رہنمائی کی جائے۔ بعد ازاں یہی کام دوسرے گروپ سے کروایا جائے۔ ذیل میں نمونے کے  الفاظ اور کالم  اور مثالیں دی جا رہی ہیں۔

ابو

گڑیا

لائی

امی

گاڑی

لائے

بھائی

سبزی

لائیں

خالہ

پھل

لایا

سرگرمی 2

اساتذہ طلبہ کوانفرادی طورپرچندسادہ الفاظ پرمشتمل فلبش کارڈزدکھائیں۔بچوں سےکہاجائےکہ وہ ان فلبش کارڈز پرلکھےہوئے الفاظ کی مدد سے جملہ بنائیں۔ہربچےکوپانچ سےچھے فلیش کارڈزدکھائےجائیں اوراُسےکہاجائےکہ وہ ان میں سےالفاظ کوچننےکے بعدکوئی جملہ بنائے۔چنےگئے فلیش کارڈزکو درست ترتیب سے رکھیں  اور بنایا گیا جملہ پڑھیں ۔  اگر طلبہ کو کوئی مشکل پیش آئے تو اساتذہ ان کی رہنمائی کریں ۔ درستی  کے ساتھ جملے بنانے پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔

سرگرمی 3

 

اختتام

اختتام پر طلبہ کوبتایا  جائے کہ آج ہم نے چند سادہ الفاظ پر مشتمل جملے لکھنا سیکھا ہے۔  اگر انہیں چند سادہ الفاظ پر مشتمل جملہ لکھنے کا کہا جائے تو کیا وہ ایسا  جملہ لکھ لیں گے؟اگر بچوں کا  کوئی سوال ہو تو اس کا جواب دیا جائے۔

جانچ

دو سے تین ارکان والے چند الفاظ تختہء تحریر پر لکھے جائیں اور طلبہ سے کہا جائے کہ وہ ان کی مدد سے جملے بنائیں ۔ دوستانہ ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے  طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے اور مشکل پیش آنے کی صورت میں مناسب راہنمائی کریں ۔

گھر کا کام

طلبہ گھر سے ایسے مزید جملے خود سے بنا کر کاپیوں پر خوش خط تحریر کر کے لائیں

 

 

 

No comments:

Post a Comment

Your Valued Comments Help us to improve our site. Thanks